ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو سے مڈگاؤں کے لئے16اگست سے  کونکن ریلوےلائن پر نئی ٹرین کی شروعات : ریزرویشن کی سہولت

منگلورو سے مڈگاؤں کے لئے16اگست سے  کونکن ریلوےلائن پر نئی ٹرین کی شروعات : ریزرویشن کی سہولت

Thu, 12 Aug 2021 18:19:35    S.O. News Service

کاروار: 15؍اگست (ایس اؤ نیوز)کونکن ریلوے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق منگلورو سنٹرل سے گوا کے مڈگاؤں کے درمیان ایک نئی ٹرین شروع کی جارہی ہے جو  16اگست سے ہر دن چلےگی۔

پریس ریلیز کےمطابق ٹرین  میں سفرکرنےکے لئےمسافروں کو پیشگی ریزرویشن کی سہولت ہے۔ 06602نمبروالی ٹرین منگلورو سنٹرل سے صبح 30-05بجےاپنا سفر شروع کرے گی اور دوپہر 2بجے مڈگاؤں پہنچے گی ۔ 06601نمبروالی ٹرین دوپہر ڈھائی بجے مڈگاؤں سے اپنا سفر شروع کرتےہوئے رات 40-09بجے منگلورو سنٹرل پہنچے گی۔

متعلقہ ٹرین شرور، بھٹکل ، چتراپور، مرڈیشور ، منکی، ہوناور، کمٹہ ، مرجان ، گوکرن روڈ، انکولہ ، ہارواڈ ،کاروار میں اسٹاپ ہونے کی اطلاع پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔


Share: